رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھےبعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ ان کانام مہران تھااور بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ طہمان تھااوربعض لوگوں نے ہرمز بیان کیا ہے۔ ان کی حدیث عطأ بن سائب سے مروی ہے وہ ام کلثوم بنت علی سے وہ کیان سے روایت کرتی ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پرصدقہ حرام ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)