۔نافع بن کیسان کے والد ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہی کیان بن عبداللہ بن طارق ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب اوراس کی قیمت کے حرام ہونے کے متعلق روایت کی ہے ان سے ان کے بیٹے نافع نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ فرماتے تھے کہ عیسیٰ بن مریم دمشق کےمشرقی سفیدمنارہ کے پاس اتریں گےیہ ابوعمر کا قول ہے اورابونعیم نے کہاہے کہ یہ کیسان نافع بن کیسان کے والد تھےکنیت ان کی ابونافع تھی یہ وہ کیسان نہیں ہیں جن کا ذکراوپرہواابونعم نے بھی ان سے نزول عیسیٰ کی حدیث روایت کی ہے باقی رہی حرمت شراب کی حدیث وہ ہم سے ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے روایت کرکے بیان کی کہ وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابن لہیعہ نے سلیمان بن عبدالرحمن سے انھوں نےنافع بن کیسان سے روایت کرکے بیان کیاکہ ان کے والدرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں شراب کی تجارت کرتے تھے ایک مرتبہ وہ شام سے شراب کی بھری ہوئی مشکیں بغرض تجارت لائے اور رسول خد ا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے کہ یارسول اللہ اب کی مرتبہ میں نہایت عمدہ شراب لایاہوں رسول خد اصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اے کیسان شراب تو حرام ہوگئی اور اس کی قیمت بھی حرام ہوگئی یہ سنتے ہیں کیسان نے جاکر ان مشکوں کو بہادیا۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہےاورابوموسیٰ نے لکھاہے کہ یہ کیسان نافع کے والد تھے طبرانی اورابن شاہین اورجعفر وغیرہم نےکیسان ابوعبدالرحمن سے روایت کی ہے اورابن مندہ نے دونوں کو ایک کردیاہے لیکن غالباً یہ دو۱؎ ہیں واللہ اعلم۔
۱؎اس کے بعدمصنف نے ابن مندہ کی غلطی اورابونعیم کے قول کی تائید میں بہت سے شواہد پیش کیے ہیں جن کو غیرضروری سمجھ کر چھوڑدیاہے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)