بن اسید کے غلام تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھاعمروبن ابی عقرب نے عتاب ابن اسید سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے جو چیزیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی تھیں ان میں سے صرف دوکپڑے میرےپاس تھےجومیں نے اپنے غلام کیسان کودے دیے تھے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے کہاہے کہ اس روایت میں ان کے صحابی ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔کیوں کہ بہت سے صحابہ کے غلام تھےمگریہ نہیں تھاکہ سب غلاموں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھابھی ہوواللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)