کنیت ان کی ابوتریس تھی ان کا شماراہل مصر میں ہے عمروبن حارث نے مجمع بن کعب سے انھوں نے ابوتریس یعنی لبدہ بن کعب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں ایک مرتبہ زمانۂ جاہلیت میں حج کرنے گیاتھاپھردوبارہ حج کرنے گیاتو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوچکے تھےزمانہ جاہلیت میں میں خون کھایاکرتاتھا۔خون سے زیادہ شیریں میں نے کوئی چیزنہیں دیکھی ۔میں نے عمر بن الخطاب کے پیچھے نمازپڑھی ہے آ پ نے سورۂ حج نماز میں پڑھی اوردو سجدہ کیےان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ابن ماکولہ نے کہاہے کہ ابوتریس اہل مصرے کے تابعین میں سے ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)