نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے ہیں ۔یحییٰ بن عبدالرحمن بن لبید نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادالبید سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجب لڑکا تین دن کاروزہ رکھ لے اوراس کو برداشت ہوجائے توپھراس کو رمضان کاروزہ کاحکم دینا چاہیے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے اورکہاہے کہ بعض لوگ ان کو لبیبہ کہتےہیں اورلبیبہ کے نام میں بھی ان کو ذکرکیاہے۔عبدان نے ایساہی بیان کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)