کنیت ان کی عبدالرحمن تھی ۔ابن ابی فدیک نے یحییٰ بن عبدالرحمن سے انھوں نے لبید سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی فکیف اذاجئنامن کل امتہ بشہیداالایہبعداس کےفرمایاکہ جو لوگ میرے وقت میں ہیں ان پرتومیں شہادت دوں گااورجن کو میں نے نہیں دیکھاان پر کیسے شہادت دوں گاان کی حدیث یہ بھی ہے کہ ایک زہرآلود بکری کاگوشت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہدیتہً بھیجاتھااوریہ کہاتھاکہ جس کو روزہ رکھنے کی طاقت ہووہ روزہ رکھے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)