۔بعض لوگو ں نے بیان کیاہے کہ ابوزرعی رازی نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہے۔محمد بن عبداللہ تیمی نے لہیعہ حضرمی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز سورہےتھے اور آپ کے پاس آپ کی کوئی بی بی بیٹھی ہوئی تھیں انھوں نے دیکھا کہ آپ کا چہرہ مبارک متغیر ہورہا ہے تھوڑی دیر بعدجب بیدارہوئے توانھوں نے کہایارسول اللہ جو حالت آپ کی میں نے آج دیکھی ہے وہ کبھی نہ دیکھی تھی۔حضرت نے فرمایاکہ یہ وجہ تھی کہ میں نے خواب میں پل صراط کو دیکھا۔ ابوبکرکاگذراس پر ہواقریب تھا کہ وہ نہ بچتے اورمیں نے گمان کیا کہ وہ نہ بچیں گے مگربچ گئے۔اسی وجہ سے چہرے کا رنگ متغیرہواتھا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)