بن عبدالعزی بن عبدشمس بن عبدمناف۔کنیت ان کی ابوالعاص تھی قریشی عبشمی ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد حضرت زینب کے شوہرتھے۔ان کی والدہ ہالہ بنت خویلد حضرت ام المومنین خدیجہ بنت خویلد کی بہن تھیں۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ ان کانام قاسم تھا مگر صحیح یہی ہے کہ لقیط تھا۔یہ ابوعمرکاقول ہے ان کے نام میں اوراختلاف بھی ہے۔انھیں کے حق میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھاکہ مجھ سے انھوں نے ہمیشہ سچ بات کہی اورسچے وعدہ کیے ہم اس واقعہ کو زینب بنت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حال میں ذکرکریں گے۔امامہ بنت زینب انھیں لقیط کی بیٹی تھیں جن کو حضرت نے ایک مرتبہ بحالت نماز گود میں لیاتھا۔حضرت زینب کے واقعہ بدرکے بعد ہجرت کی تھی اس کے بعد ابوالعاص بھی اسلام لے آئے لہذا حضرت نے بہ نکاح جدیدہ مہرجدیدحضرت زینب کوپھران کے پاس واپس کیاتھایہ عبداللہ بن عمروبن عاص کا قول ہے اورعبداللہ بن عباس کہتےتھے کہ حضرت نے پہلے ہی نکاح کوقائم رکھاتھا۔واللہ اعلم۔ان کی وفات ۱۲ھ ہجری میں ہوئی ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)