۔کعب بن عجرہ کے غلام تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھا۔حضرت کعب سے روایت کرتے ہیں۔ ان کی حدیث ابوضمرہ نےسعد بن اسحاق بن کعب سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ ابن مند ہ اورابونعیم نے لکھاہےاورابونعیم نے کہاہے کہ ابن مندہ نے ان کاتذکرہ لکھاہےاوراس سے زیادہ کچھ نہیں لکھااورکسی محدث یا مورخ نے اس بارے میں ان کی موافقت نہیں کی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)