الحبشی جو جناب ایمن کے والد تھے ابو احمد عسال کا قول ہے کہ جنابِ نابل کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔
ہمیں ابو موسیٰ نے کتابتًا اطلاع دی کہ انہیں جعفر بن عبد الواحد ثقفی نے انہیں طاہر بن عبد الرحیم نے انہیں عبد اللہ بن محمد نے انہیں ابو جعفر عبد اللہ بن محمد بن زکریا نے، انہیں بکار بن عبد اللہ بن محمد بن ابن سیرین نے انہیں ایمن بن نابل المکی نے اپنے والد سے روایت کی کہ ایک بدو نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو اونٹنیاں تحفۃً پیش کیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کرنا چاہیں لیکن وہ رضا مند نہ ہوا آپ نے پھر لوٹانا چاہیں لیکن وہ راضی نہ ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ میں سوائے قریش، انصار اور بنو ثقیف کے اور کسی سے ہدیہ قبول نہیں کرتا ایک جماعت نے بکار سے یہ روایت بیان کی ہے ابو موسیٰ نے بھی اس کی تخریج کی ہے