الہمدانی: ابو احمد عسکری نے ان کا ذکر کیا ہے۔ اور باسنادہ فضل بن علاء کوفی سے، انہوں نے ثور بن یزید سے انہوں نے خالد بن معدان سے انہوں نے معدی کرب سے روایت کی ہے کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے تھے۔ انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! جب مَیں گھر میں داخل ہوتا ہوں۔ تو ازحد پریشان ہوتا ہوں۔ آپ نے فرمایا، کسی شریف عورت سے شادی کرلو۔ اس نے اس نصیحت پر عمل کیا اور پریشانی جاتی رہی۔