ان کے مولی اسلم باقی موالی کی معیت میں حضور اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا۔
مطر بن علاء الفزاری نے اپنی چچی آمنہ بنت ابی الشعشاء کی زبانی ابو سفیان مدلوک سے بیان کیا ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں موالی کے ساتھ حاضر
ہوئے۔ حضور نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعائے برکت فرمائی چنانچہ جہاں ان کے سر پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ رکھا تھا۔ وہاں بال عمر بھر سیاہ رہے
اور باقی آہستہ آہستہ سفید ہوگئے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔