انہوں نے بصرے میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ وہیب بن خالد نے جریری سے اور اس نے حبان بن عمیر سے اور اس نے جناب ماعز رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی کہ ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یارسول اللہ سب سے بہتر عمل کون سا ہے؟ فرمایا: اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا، شعبہ نے الجریری سے اس نے یزید بن عبداللہ بن شخیر سے اور اس نے ماعز رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ہم سے عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اُس نے عبداللہ بن احمد سے روایت بیان کی مجھ سے میرے ماں باپ نے بیان کیا کہ ہم سے محمد بن جعفر اور شعبہ بن ابی مسعود الجریری نے اور یزید بن عبداللہ بن شخیر نے ماعز سے روایت کی کہ ایک شخص نے حضور اکرم سے دریافت کیا، یارسول اللہ بہترین عمل کون سا ہے، فرمایا اللہ پر ایمان، جہاد اور حج، یہ تین اعمال باقی اعمال کے مقابلے میں اس طرح افضل ہیں، جیسے مشرق بمقابلہ مغرب، تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے، لیکن ابو عمر نے ان کی نسبت کا ذکر نہیں کیا، بلکہ لکھا ہے کہ میں ان کی نسبت سے نا آشنا ہوں، نیز یہ روایت کی کہ انھوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ بہترین عمل کیا ہے۔