ان کا تعلق بنو دیل بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ سے تھا۔ مدنی تھے اور کنیت ابو بسر تھی۔ ان سے ان کے بیٹے بسر نے روایت کی ہے۔ ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔
بعض بُسر اور بعض بَشر کہتے ہیں۔ یہ ثوری کا قول ہے۔ احمد بن صالح مصری کہتے ہیں کہ مَیں ایک جماعت سے ان کے نام کے بارے میں پوچھا۔ بعض لوگوں نے ثوری کی طرح
بشر بتایا۔ ابن ماکولا نے بُسر بیان کیا۔
بسر نے اپنے والد محجن سے روایت کی ان سے زید بن اسلم نے روایت کی ہمیں فتبان بن احمد بن محمد بن جوہری نے قعتبی سے اس نے مالک سے اُس نے زید بن اسلم سے اس نے
بسر بن محجن سے، اس نے اپنے باپ سے بیان کیا۔ کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نماز کے لیے اذان ہوئی۔ حضور اُٹھے، نماز ادا کی
اور پھر واپس آگئے۔ آپ نے جناب محجن سے پوچھا، تم نے کیوں نماز نہ پڑھی، کیا تم مسلمان نہیں ہو، اُنہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ مَیں گھر میں ادا کر آیا تھا۔
حضور نے فرمایا، اگر پھر کبھی ایسی صورت پیش آئے تو تم نماز جماعت میں شریک ہوجایا کرو۔ تینوں نے اس کی تخریج کی۔