عبدان نے ان کا یہی نام لکھا ہے اور بیان کیا ہے کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث نقل کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ خدا [۱] وند
تعالیٰ نے میری اُمت میں سے تین لاکھ کی مغفرت کا وعدہ کیا ہے۔ حضرت ابو بکر نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ اس تعداد کو بڑھائیے۔ اس کے اسناد میں اختلاف ہے ۱۔ سعید
بن بشیر نے قتادہ سے انہوں نے ابو بکر بن انس سے انہوں نے محمود بن عمیر سے ۲۔ معمر نے قتادہ سے انہوں نے انس سے یا نفر بن انس سے اور انہوں نے انس سے ۳۔ معاذ
بن ہشام نے اپنے باپ سے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے ابوبکر بن عمیر سے، انہوں نے اپنے باپ سے ۴۔ ثابت نے ابویزید سے اور انہوں نے عمر یا عامر بن عمیر سے، انہوں
نے ابوبکر بن عمیر سے۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔
[۱۔ حدیث مخدوش ہے۔ مترجم]