ابو بکر بن ابو علی نے انہیں باب میم میں بیان کیا ہے۔
احمد بن فرات نے عبد الرزاق سے، انہوں نے معمر سے، انہوں نے عثمان بن زفر سے، انہوں نے رافع بن مکیث سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی۔ انہوں نے بیان کیا۔ کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نیکی سے عمر بڑھتی ہے۔ دبیری نے اسے عبد الرزاق سے، اس نے معمر سے اُس نے بنو رافع کے کسی آدمی سے اس نے رافع سے روایت کی اور یہ اسناد صحیح ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔