بن عبداللہ: (ایک روایت میں ان کا نام ابن عبدۃ المغافری مذکور ہے) یہ مصر میں جا بسے تھے۔ یحییٰ بن محمود نے ہمیں اس اسناد سے جو عمرو بن ضحاک تک پہنچتا ہے، بتایا کہ ہم سے عیاش بن ولید نے، اس سے عبداللہ بن زید نے اس سے سعید بن ابی ایوب نے اس سے عیاش بن عباس نے اس سے جعفر بن عبداللہ نے، اُس سے مالک بن عبداللہ المغافری نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن مسعود سے فرمایا پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں جو مقدر ہے وہ ہوکر رہے گا اور جو تیرا رزق ہے وہ خود بخود پہنچ جائے گا اسے نافع بن یزید نے عیاش بن عباس سے اس نے عبداللہ بن مالک سے۔ اس نے جعفر بن عبداللہ بن الحکم سے اس نے خالد بن رافع سے روایت کی، ہم اسے حرفِ ’خا‘ کے تحت بیان کر آئے ہیں، ابن مندہ اور ابونعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔