بن عبداللہ الاوسی: بروایت ابوموسی، جعفر کا قول ہے کہ یہ صحابی تھے، انھوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ اگر کوئی لونڈی (غیر منکوحہ) زنا کی مرتکب ہو، تو اسے درے مارے جائیں اگر دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرے، تو یہی سزا دی جائے۔ یونس نے ابنِ شہاب سے اس نے عبیداللہ بن عبداللہ سے اس نے شبل بن حامد بن مالک بن عبداللہ الاوسی سے اسی طرح روایت کی ہے اور ابن شہاب سے اختلاف کیا ہے۔ اس سے مالک نے بروایت عبیداللہ اس نے ابوہبیرہ اور زید بن خالد سے بہ اتفاق معمر بیان کیا اور عقیل نے ابن شہاب سے اس نے عبیداللہ سے اس نے شبل بن خلید المزنی سے اُس نے مالک بن عبداللہ الاوسی سے روایت کی۔ زبیدی نے اسی طرح روایت کی ہے، جو عقیل نے روایت کی ہے۔ بقولِ ابو عمر، اکثر محدثین یونس کی روایت کو جو ابن شہاب سے مروی ہے۔ درست کہتے ہیں ابوموسیٰ اور ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔