بن ابی ثعلبہ: ان سے یہ حدیث مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہروز کی مذی کے سیلاب کے بارے میں فرمایا کہ پانی ٹخنوں تک پہنچ جائے تو اسے روک
کر باقی پانی نچلے کھیت کو دیا جائے ان سے (مالک بن ابی ثعلبہ) سے محمد بن اسحاق نے روایت کی ہے۔ جعفر کا قول ہے کہ اس کی روایت یحییٰ بن یونس نے کی۔ یحییٰ
کا قول ہے کہ یہ حدیث مرسل ہے۔ کیونکہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ جناب مالک کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی تھی، کیونکہ ابن اسحاق کی
کسی صحابی سے ملاقات ثابت نہیں، زیادہ سے زیادہ اس کی ملاقات تابعین سے منقول ہے۔ ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔