بن اخیمر الباہلی: بعض لوگوں نے اخامر لکھا ہے۔ لیکن صحیح اخیمر ہی ہے۔ ان سے ابو رزین الباہلی نے روایت کی ہے کہ ہمیں ابوالفرج بن ابی المرجا نے، ابن ابی عاصم سے۔ اس نے دحیم سے۔ اس نے ابن ابی فدیک سے اُس نے موسیٰ بن یعقوب سے۔ اس نے ابورزین باہلی سے۔ اُس نے مالک بن اخیمر سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماے سنا کہ اللہ تعالیٰ صنفور (دیوث) سے نہ تو صرف (اللہ کی راہ میں خرچ) کو قبول فرماتا ہے اور نہ عدل کو پوچھا گیا، یا رسول اللہ! صنفور کون ہوتا ہے، فرمایا، دیوث، جسے اس کی پرواہ نہ ہو کہ کون اس کی بیوی کے پاس اٹھتا بیٹھتا ہے، تینوں نے اس کی تخریج کی ہے، ابو عمر کہتا ہے کہ یہ حدیث مرسل ہے، کیونکہ راوی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنی، اس نے عبدالملک بن مروان کے عہدِ حکومت میں وفات پائی، میں نے اس حدیث کو صحاح کے کئی نسخوں میں ابو عمر سے مروی دیکھا ہے۔