سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ
بن حارث العامری: ابویاسر نے عبداللہ بن احمد سے اس نے اپنے والد سے اس نے ہشیم سے اس نے علی بن زید سے اس نے زرارہ بن اوفی سے، اس نے مالک بن حارث سے سنا
کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ایک مسلمان یتیم بچے کو اپنے ساتھ کھانے پینے میں شریک کیا، تاآنکہ اُس نے خوب پیٹ بھر کر کھایا
پیا، اس نے جنت میں اپنا گھر بنالیا، اسی طرح جس نے ایک مسلمان غلام کو آزاد کیا، وہ جہنم کی آگ سے نجات پاگیا خدا اس زاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلے میں
آزاد کرنے والےکے ہر عضو کو جہنم سے آزاد کردے گا۔
اسے شعبہ نے علی بن زید سے اس نے اپنے چچا مالک یا ابومالک سے اور ایک روایت میں ہے کہ مالک بن عمرو یا عمرو بن مالک سے روایت کیا ہے اور اس میں بہت اختلاف
ہے۔ اسے ہم نے مالک بن عمرو السلمی کے تذکرے میں بیان کیا ہے۔ ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔