بن الحویرث بن اثیم اللیثی: بنو لیث سے ان کی نسبت کے بارے میں اختلاف ہے، شباب کے مطابق ان کا نسب حسب ذیل ہے: مالک بن الحویرث بن اثیم بن زبالہ بن حیس بن عبد یا لیل بن ناشب بن غیرہ بن سعد بن لیث بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ اس میں کسی کو اختلاف نہیں کہ ان کا تعلق بنو لیث سے تھا اور ان کی کنیت ابو سلیمان سعد بن لیث تھی۔ بعض لوگوں نے ان کا نام مالک بن حارث لکھا ہے۔ شعبہ نے ان کا نام مالک بن حویرثہ بیان کیا ہے۔ وہ بصرے کے باشندے تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے کچھ لوگوں کے ساتھ حاضر ہوئے، حضور نے انھیں نماز سکھائی اور حکم دیا کہ جب وہ واپس جائیں تو اپنے قبیلے والوں کو نماز پڑھنا سکھائیں۔ ان سے ابوقلابہ، نصر بن عاصم اور سوار الجرمی نے روایت کی ہے۔
ہم سے الخطیب ابوالفضل عبداللہ بن احمد نے اپنے اُستاد ابوداؤد الطیاسی سے یوں بیان کیا کہ ہمیں شعبہ نے قتادہ سے اُس نے نصر بن عاصم سے اس نے مالک بن حویرث سے روایت کی کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے تو اس طرح رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد ہاتھ اٹھاتے تھے ۔ اس کے علاوہ بھی ان سے کئی احادیث مروی ہیں۔ انھوں نے ۷۴ھ میں بمقام بصرہ وفات پائی، تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔