بن اوس بن عبداللہ بن حجر الاسلمی: انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہجرت کی اور جحفہ کے
مقام سے گزرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کس کا ہے یہ اونٹ، انھوں نے عرض کیا، بنو اسلم کے ایک شخص کا ہے، فرمایا
سَلَّمْتَ: بچ گئے تم، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے مالک سے اس کا نام پوچھا، اس نے عرض کیا: مسعود، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر حضرت ابوبکر
کو مخاطب ہوکر فرمایا: سَعَدْتَ ان شاء اللہ: اگر خدا نے چاہا تو خوش بختی تمہارا ساتھ دے گی، میرا والد حضور اکرم کے قریب گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے
اونٹ پر بٹھالیا، ابوعمر، ابونعیم اور ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے