ان کا شمار مصریوں میں ہوتا ہے۔ ان سے ابوالخیر مرثد بن عبداللہ الخیری نے روایت کی ہے۔ جناب مالک امیر معاویہ کی فوجوں کے کماندار رہے ہیں۔ ہمیں اسماعیل بن علی
اور ابراہیم وغیرہ نے اسناد سے جو ترمذی تک پہنچتا ہے بتایا کہ ان سے ابوکریب نے اور اس سے عبداللہ بن مبارک اور یونس بن بکیر نے محمد بن اسحاق سے اس نے یزید بن
ابی حبیب سے اس نے مرثد بن عبداللہ الیزنی سے بیان کیا کہ جب مالک بن ہبیرہ کسی شخص کی نماز جنازہ پڑھاتے، تو وہ آدمیوں کی تین صفیں بنایا کرتے اور کہتے کہ رسول
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص نمازِ جنازہ میں تین صفیں بناتا ہے وہ اپنے بھائی کے ساتھ بہت بڑی بھلائی کرتا ہے۔ یہ روایت بن اسحاق نے کئی
آدمیوں سے روایت کی۔
ابراہیم بن سعد نے بھی ابنِ اسحاق سے یہ روایت نقل کی ہے، لیکن اُنھوں نے مرثد اور مالک کے درمیان حادث بن مالک بن مخلد کو داخل کردیا ہے۔ اس کی تینوں نے تخریج
کی ہے۔