بن عبادہ: ایک روایت میں ان کا نام ابن عبداللہ، ابوموسیٰ الفافقی مذکور ہے، اور عافق کا نسب العاص بن عمرو بن مازن بن الازد بن الغوث مصری یا شامی ہے۔ یہ
صحابی تھے۔ ہمیں یحییٰ بن محمود نے اپنے اسناد سے جو ابن ابی عاصم تک پہنچتا ہے، بتایا ہم سے عقبہ بن مکرم نے ان سے عبد الغفار بن داؤد الحرانی نے، ان سے
ابن لہیعہ نے ان سے عمرو بن حارث نے یحیٰی بن میمون الحضرمی ابی وداعہ الحمیدی سے بیان کیا کہ میں مالک بن عبادہ ابی موسیٰ الغافقی اور عقبہ بن عامر کے پاس
بیٹھا ہوا تھا اور وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، کہنے لگے یا تو میں بچ گیا اور یا غرق ہوگیا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر ہمیں خطبہ دے رہے تھے، فرمایا تم قرآن کو مضبوطی سے پکڑو، کیونکہ تمہیں بعد میں ایک ایسی قوم سے واسطہ پڑے گا، جو احادیث کا
تعاقب کریں گے جسے کوئی صحیح بات معلوم ہو تو ضرور بیان کرے اور جس نے مجھ پر افترا باندھا وہ اپنا مقام جہنم میں بنالے۔ انھوں نے ۵۸ ہجری میں وفات پائی،
تینوں نے تخریج کی ہے۔