ابوبکر نے ابو علی سے اس نے ابوبکر بن مقری سے اس نے ابویعلی الموصلی سے اُس نے ابو ربیع الزہرانی سے اس نے محمد بن عبداللہ سے اُس نے عصام بن قدامہ سے اس نے
مالک بن نمیر النمیری سے بیان کیا کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں جلسہ فرماتے تو اپنا دایاں ہاتھ ران پر رکھ دیتے اور انگلی سے اس طرح اشارہ
فرماتے۔ یہ ابن ابی علیٰ نے بیان لیا، اور ابراہیم بن منصور نے ابن مقری سے اس کے اسناد سے روایت کی ہے،اس نے مالک بن نمیر سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت
کی۔ اس کی تخریج ابوموسیٰ نے کی ہے۔