بن عرفجہ بن کعب بن النحاط بن کعب بن حارثہ بن غنم بن السلم بن امرء القیس بن مالک بن اوس الانصاری الاوسی:
ابو عمر نے ان کا سلسلۂ نسب اسی طرح لکھا ہے، لیکن بقولِ ابن الکلبی ان کا سلسلۂ نسب مالک بن قدامہ بن الحارث بن مالک بن کعب بن النحاط ہے۔ یعنی ابن الکلبی نے
عرفجہ کی جگہ الحارث کا ذکر کرکے، مالک بن کعب کا اضافہ کردیا ہے۔اور باقی وہی ہے۔ موسیٰ بن عقبہ ابن اسحاق اور ابن کلبی کی روایت ہے کہ یہ صحابی غزوہ بدر میں
شریک تھے اور ان کے بھائی المنذر بھی۔ بنو سلم کی نسل ہی ختم ہوگئی ہے۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے، لیکن ابن مندہ نے غنم بن سالم لکھا ہے، حالانکہ صحیح لفظ
مسلم بہ کسرۂ اول ہے۔