بن رواس بن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ: یہ صاحب حمید اور جنبذ کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہمیں عبدالرحمٰن بن عوف بن خالد بن عفیف بن بجید نے بتایا کہ حمید اور جنبذ دونوں خراسان کے رؤسا میں سے تھے اور کوفے میں آلِ حمید کے سوا بنو بجید کا کوئی آدمی نہیں رہتا تھا۔ وہ سب شام کو کوچ کرگئے تھے۔ ہشام نے جناب مالک کے بیٹے عمرو کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی گردانا تھا۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔