بن ربیعہ السلوبی: ان کی کنیت ابومریم تھی، اور مرہ بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن کی اولاد سے تھے۔ مرہ کی اولاد اپنی والدہ سلول بنت ذہل بن شیبان بن
ثعلبہ سے منسوب تھی۔ جو یزید بن ابی مریم کا والد تھا۔ یہ صحابی حدیبیہ کے موقع پر اسلامی لشکر میں موجود تھے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت
رضوان کی تھی اور ان کا شمار کوفیوں میں تھا۔
ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنے والد کے اسناد سے جو عبداللہ بن احمد تک جاتا ہے، بیان کیا کہ مجھ سے میرے باپ نے کہا، کہ ہم سے شریح بن نعمان نے بیان کیا کہ
مجھ سے اوس بن عبداللہ ابومقاتل سلولی نے بیان کیا کہ مجھ سے یزید بن ابی مریم نے اپنے والد سے روایت کی کہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے
سنا اے اللہ! تو سر منڈوانے والوں کو معاف فرما۔ ایک آدمی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تین بار گزارش کی! یار سول اللہ! جنھوں نے بال کتروائے ہیں، انھیں
بھی اس دعا میں شامل فرمالیجیے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی گزارش منظور فرمالی، ابو مریم کا قول ہے کہ حسن اتفاق سے میں نے سرمنڈایا ہوا تھا، اگر
مجھے اس کے بدلے میں سرخ اونٹ بھی دیے جاتے تو مجھے اتنی خوشی نہ ہوتی۔ ابومریم اس امر کا گواہ ہے کہ زیادہ ابوسفیان کا بیٹا تھا ہم نے اس واقعہ کو
بالتفصیل۔ الکامل فی التاریخ میں بیان کیا ہے۔ اس نے اس کی تخریج کی ہے۔