عبدالعزیز بن ابوبکر بن مالک بن وہب الخزاعی نے اپنے باپ سے اس نے اپنے دادا مالک بن وہب سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلیط اور سفیان بن عوف
الاسلمی کو دشمن کے لشکر کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے کے لیے جنگ احزاب کے موقع پر مامور فرمایا۔ جب وہ صحرا میں پہنچے تو ابوسفیان کے لشکر سے آمنا سامنا ہوگیا
اور اس چپقلش میں یہ دونوں صحابی مارے گئے۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم ہوا یا جب ان کی لاشیں آپ کے سامنے لائی گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا کہ دونوں شہیدوں کو ایک قبر میں دفن کردیا جائے۔ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔