سیّدنا مالک بن یخامر رضی اللہ عنہ
(ایک روایت میں اُخامر آیا ہے) مذکور ہے کہ اُنھیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسر آئی۔ اُنھوں نے معاذ بن جبل سے روایت کی ہے۔ خود ان سے معاویہ بن
ابوسفیان، جبیر بن نفیر اور مکحول وغیرہ نے روایت کی ہے۔ یہ صحابی اہلِ حمص سے تھے۔ انھوں نے ۶۹ یا ۷۰ ہجری میں وفات پائی۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔