ان سے ابوبحریہ نے روایت کی ان کا شمار اہل شام میں ہوتا ہے۔ ہمیں یحییٰ بن ابی الرجاء اصفہانی نے اس اسناد سے جو ابن ابی عاصم تک جاتا ہے۔ بتایا کہ اس سے محمد
بن عوف نے، اس سے محمد بن اسماعیل بن عیاش نے ان سے میرے والد نے، اس نے ضمضم بن زرعہ سے اس نے شریح بن ابی عبید سے اس نے ابو ظبیہ سے اس نے ابو بحریہ السکونی
سے اُس نے مالک بن بسیار السکونی العوفی سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم اللہ سے کوئی چیز مانگو تو ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو سیدھا
رکھو نہ کہ الٹا۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔
ابن مندہ کے قول کے مطابق ان سے ابن بجدہ نے روایت کی، نہ کہ ابن بحریہ سے۔ بقول ابونعیم اس سلسلے میں ابن مندہ کو اشتباہ ہوا ہے۔ صحیح نام ابوبحریہ ہے۔