والدِ عبداللہ آخر حسبِ روایت ابوموسیٰ: عبدان نے اپنی سند سے حسن بن یحییٰ سے اس نے زہری سے اس نے عبداللہ بن مالک سے۔ اس نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن منادی کرائی کہ جنت میں مسلمانوں کے علاوہ اور کوئی داخل نہیں ہوگا، اور کبھی ایسابھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی فاسق و فاجر کو خدمتِ دین پر آمادہ کردیتا ہے بقولِ راوی عبدان سے اسی طرح مروی ہے، نیز اس نے راوی کا نام مالک بن کعب بن عبداللہ لکھا ہے، جو والد کی بجائے دادا سے منسوب ہیں، سفیان بن حسین نے زہری سے یہ روایت کی ہے ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔