بن وبرہ بن عبد الکریم بن خالد بن عجلان: یہ سلسلہ ابو نعیم نے ابن اسحاق سے نقل کیا ہے۔ ابن مندہ کا بیان حسبِ ذیل ہے: ملیل بن وبرہ بن عبد الکریم بن عجلان۔ ابو عمر نے یہ سلسلہ یوں بیان کیا ہے: ملیل بن وبرہ بن خالد بن عجلان از بنو عوف بن خزرج۔ کلبی کا بیان حسبِ ذیل ہے: ملیل بن وبرہ بن خالد بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم از بنو عوف بن خزرج الاکبر۔ ابن ماکو لانے بھی واقدی سے اسی طرح بیان کیا ہے۔ ان سب نے لکھا ہے کہ ملیل بن وبرہ غزوۂ بدر واحد میں شریک تھے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔