والد یعلی بن منبہ ابو وہب: ان کی حدیث کے بارے میں اختلاف ہے۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی، ایک ایسے شخص کے بارے میں، جس نے عمر کا احترام باندھا۔ اس نے ایک جبہ پہن رکھا تھا۔ جسے کسی خوشبو سے معطر کر رکھا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا، کہ جبے کو اتار کر اسے دھو ڈالو تاکہ خوشبو کا اثر جاتا رہے۔ ابو عمر نے اسے بیان کیا ہے۔ ابن اثیر کے مطابق یہ ابو عمر کا وہم ہے۔ کیونکہ یعلی کے والد کا نام امیّہ ہے۔ جیسا کہ باب ہمزہ میں ہم بیان کر آئے ہیں۔ وہاں بھی ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے اور وہ درست ہے۔ ایم یعلی کا نام مُنْیَہ ہے۔ ہم یعلی کے ترجمے میں ان کی والدہ کا بھی ذکر کریں گے۔ انشا اللہ تعالیٰ۔