حاکم سکندریہ: اس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ ہدیے بھیجے تھے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے، لیکن یہ صحابی نہیں۔ کیونکہ اس نے اسلام قبول نہیں کیا تھا اور عمر بھر عیسائی رہا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں مسلمانوں نے مصر اسی سے فتح کیا تھا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم ایسے لوگوں کا ذکر کرتے رہتے ہیں، لیکن اس کے ذکر کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔ ابن ماکولا کے مطابق مقوقس کا نام جریح تھا۔