وہ زید بن مربع، عبد اللہ و عبد الرحمٰن کے بھائی تھے، انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ان کا والد مربع قیظی منافق تھا۔ جب حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم احد جاتے ہوئے اس کے احاطے میں داخل ہوئے تھے تو اس نے حضور سے کہا تھا کہ اگر آپ نبی ہوتے تو میری اجازت بغیر میرے احاطے میں داخل نہ ہوتے۔ ابو عمر
نے اس کا ذکر کیا ہے۔