کوفی ہیں۔ اور بیعت رضوان والوں میں سے ہیں۔ ابو الفرج بن محمود نے باسنادہ ابو بکر بن ابی عاصم سے روایت کی، انہوں نے وہبان بن بقیہ سے، انہوں نے خالد بن عبد
اللہ سے انہوں نے بیان سے، انہوں نے قیس بن ابی حازم سے، انہوں نے مرداس الاسلمی سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ معاشرے کا صالح عنصر
پہلے چلا جائے گا اور وہ ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد کھجور اور جو کے بچے کھچے اور بے کاردانوں کی طرح معاشرے کا روی حصّہ رہ جائے گا۔ جن سے اللہ میاں کوئی سروکار
رکھنا گوارا نہ کریں گے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔