بن زید بن سبیع: ان کی کنیت ابو محمد تھی۔ یہ وہ صاحب ہیں جن کے بارے میں ہم پیشتر لکھ آئے ہیں کہ وہ وتر کے وجوب کے قائل تھےاور جن کے بارے میں عبادہ نے کہا
تھا کہ ان کا یہ خیال غلط ہے۔ یہ ابو جعفر کا قول ہے۔
موسی بن عقبہ نے امام زہری سے بہ روایت شرکائے بدر ان کا نام مسعود بن زید لکھا ہے اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، لیکن جیسا کہ ہم مسعود بن اوس بن اصرم کے
ترجمے میں لکھ آئے ہیں۔ وجوب وتر کے قائل مسعود بن اوس ہیں، نہ کہ مسعود بن زید۔ ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ اس پر ابو موسیٰ نے استدراک کیا ہے، میرے خیال
میں ابو موسیٰ بھی یہی کہنا چاہتے ہیں، لیکن ان سے اوس بن اصرم کا نام رہ گیا ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، اور نیز یہ کہ وہ شرکائے
بدر سے تھے۔ واللہ اعلم۔