بن اسود البلوی: یہ بلی بن الحاف بن قضاعہ کی نسل سے تھے۔ ایک روایت میں ان کا نام مسعود بن مسور مذکور ہے۔ صلح حدیبیہ میں نیز بیعتِ رضوان میں موجود تھے۔ مصری
شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے افریقہ میں غزا کی اجازت طلب کی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا۔ افریقہ دغا باز ہے اور آدمی اس
سے دھوکہ کھاجاتا ہے۔
ان سے علی بن رباح وغیرہ نے مصریوں سے روایت کی اور ابن لہیعہ کے مطابق ان کی حدیث حارث بن یزید نے علی بن رباح سے اور انہوں نے مسعود بن مسور سے روایت کی۔
انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ اور بیعتِ رضوان میں موجود تھے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔