بن حکم بن ربیع بن عامر بن خالد بن عامر بن زریق الانصاری ازرقی: ان کی ماں حبیبہ بنتِ شریق بن حثمہ تھیں۔ جن کا تعلق بنو ہذیل سے تھا۔ جناب مسعود کی کنیت ابو
ہارون تھی۔ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے، مدینے کے جلیل القدر کریم النفس لوگوں میں شمار ہوتے تھے اور جلیل القدر تابعی تھے۔ انہوں نے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک بار نماز جنازہ پڑھائی۔ پہلے کھڑے ہوئے اور پھر بیٹھ گئے۔
ان سے نافع بن جبیر بن مطعم، محمد بن المنکدر اور ابو الزناد نے روایت کی ہے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔