بن خالد الخزاعی: ولید بن مسعود بن خالد نے اپنے باپ سے روایت کی کہ مَیں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک بکری خریدی۔ مَیں کسی کام کے لیے باہر چلا
گیا۔ جب واپس آیا تو دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کا ایک ٹکڑا ہمارے یہاں بھیج دیا تھا۔ مَیں نے بیوی سے پوچھا تو اس نے صورتِ حال بیان کی۔ مَیں نے
کہا کہ تو نے یہ گوشت کیوں پکا کر بچّوں کو نہیں کھلایا۔ اس نے کہا۔ وہ سب پیٹ بھر کر کھا چکے ہیں، حالانکہ اس سے پہلے وہ دو اور تین بکریاں بھی ذبح کرتے تھے۔
اور ان کو کفایت نہ کرتیں۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔