بن خالد الزرقی: ایک روایت میں مسعود بن سعد بن خالد آیا ہے اور موسی بن عقبہ نے ابنِ شہاب سے بنو خزرج کے قبیلے بنو زریق کے ان لوگوں کے سلسلے میں جو غزوۂ بدر
میں موجود تھے، ان کا سلسلۂ نسب مسعود بن خالد عامر بن مخلد بن زریق بیان کیا ہے۔
عبد اللہ بن سمین نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے، ان لوگوں کے سلسلے میں جو قبیلہ زریق بن عامر سے غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے، مسعود بن خالد بن
عامر بن مخلد لکھا ہے۔ واقدی نے بھی ایسا ہی بیان کیا ہے اور جناب مسعود غزوۂ اُحد میں بھی شریک تھے۔ ابو عمر اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ہاں دونوں میں
فریق یہ ہے کہ ابو عمر نے مسعود بن خلدہ لکھا ہے اور سلسلۂ نسب بہ طریق مذکورِ بالا بیان کیا ہے۔ ابو موسیٰ نے جعفر سے ان کا نسب بہ طریق ذیل بیان کیا ہے: ۔۔۔
مسعود بن خلدہ بن عامر حسب سابق۔ ان کی حدیث ان کے بیٹے عامر نے روایت کی ہے۔ پھر جعفر نے مسعود بن مالک بن عامر بیان کیا ہے۔ بقولِ ابو موسیٰ وہ غزوۂ بدر میں
شریک تھے۔ اور دونوں کو محمد بن اسحاق کی طرف منسوب کیا ہے۔