بن ضحاک بن عدی بن جابر اللخمی: ان سے عبد السلام بن مستیز بن مطاع بن زائدہ بن مسعود بن ضحاک نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے دادا مسعود سے روایت کی کہ حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطاع رکھا اور فرمایا کہ تم اپنی قوم کے مطاع ہو اور پھر انہیں ابلق گھوڑے پر سوار کرایا۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ لیکن ابو
عمر اور ابن مندہ نے ان کا نام مسعود بن عدی لکھا ہے۔ ابو موسیٰ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے اور ان کانام مسعود بن ضحاک لکھا ہے اور چونکہ ابن مندہ نے ان کا نام
مسعود بن عدی لکھا ہے، اس بنا پر ابو موسیٰ نے انہیں مسعود بن ضحاک کے علاوہ کوئی اور آدمی سمجھا ہے اسی لیے استدراک کیا ہے۔ ابن مندہ نے پھر سے ان سے مستیز بن
مطاع بن زائدہ بن مسعود بن عدی بن جابر کی روایت کا اپنے سے اور پھر اپنے دادا سے ذکر کیاہے۔ اس سے ظاہر ہوگیا کہ جو کچھ ابن مندہ نے بیان کیا ہے۔ دونوں ایک
ہیں۔ واللہ اعلم۔