بن سعد بن قیس بن خلدہ بن عامر بن زریق الانصاری زرقی: غزوات بدر اور اُحد میں شریک تھے اور بئرمعونہ کے حادثے میں شہید ہوئے۔ ابو عمر نے واقدی سے روایت کی کہ
بقول عبد اللہ بن محمد بن عمارہ وہ غزوۂ خیبر میں شہید ہوئے۔ ابو عمر نے ان کا دو بار تذکرہ کیا ہے۔ ایک میں انہوں نے حسبِ قولِ واقدی ان کی شہادت غزوۂ خیبر میں
بیان کی ہے اور دوسرے میں سانحۂ بئر معونہ میں۔ ابو نعیم کا قول ہے، کہ ان کی شہادت خیبر میں ہوئی۔ ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔