بن سنان الاسلمی: امام زہری نے ان کا ذکر اس حدیث میں کیا ہے جو انہوں نے عبد الرحمٰن بن کعب بن مالک سے روایت کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ بنو خزرج نے حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے ابو رافع بن ابی الحقیق کو قتل کرنے کی اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی، چنانچہ مندرجۂ ذیل اصحاب اس مہم پر روانہ
ہوئے: عبد اللہ بن عتیک (سردار قوم) عبد اللہ بن انیس، مسعود بن سنان، ابو قتادہ اور خزاعی بن اسود، جو بنو اسلم سے تھے اور بنو خزرج کے حلیف تھے، چنانچہ خیبر
جاکر انہوں نے اسے قتل کردیا۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہے ابو عمر لکھتے ہیں کہ مسعود بن سنان بن اسود بنو غنم کے حلیف تھے، جو انصار کی شاخ بنو سلمہ سے
تعلق رکھتے تھے۔ غزوۂ احد میں شریک تھے اور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔