بن سوید بن حارثہ بن نضلہ بن عوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب قرشی، عدوی: یہ بنو عدی کے ان ستر آدمیوں میں شامل تھے۔ جو ہجرت کر کے مدینہ آگئے تھے۔ اور بقول
زبیر و ابن کلبی انہوں نے غزوۂ موتہ میں وفات پائی۔ نیز زبیر نے لکھا ہے کہ یہ لاولد تھے۔ یہ مسعود بن اسود بن حارثہ کے جن کا ذکر پیشتر آچکا ہے عمزاد تھے۔ ابو
عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔