یہ حارث بن کارہ الثقفی کے مولی تھے۔ طائف کے دن ایمان لائے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کنیت ابو بکر رکھی، کیونکہ وہ طائف سے صبح کے وقت نکلے تھے۔
ایک روایت میں ان کا نام نفیع بن حارث مذکور ہے اور ہم ان شاء اللہ کنیتوں کے باب میں پھر ان کا ذکر کریں گے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔