عکامس السلمی: یہ بنو سلیم بن منصور سے تھے۔ کوفی شمار ہوتے ہیں۔ ان سے ابو اسحاق سبیعی نے۔ انہوں نے ابراہیم بن محمد فقیہہ وغیرہ سے، انہوں نے باسناد ہم محمد
بن عیسیٰ سے، انہوں نے بندار سے، انہوں نے مؤمل سے انہوں نے سفیان بن ابو اسحاق سے انہوں نے مطر بن عکامس سے روایت کی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
جب خدا چاہتا ہے کہ فلاں آدمی، فلاں ملک میں جا مرے تو وہ کسی غرض کے لیے وہاں چلا جاتا ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔