بن ہلال بن نبی صباح بن لکینر بن افصی بن عبد القیس اور صباح جو بکر کے بھائی تھے۔ ابو سلمہ منفری نے مطر بن عبد الرحمٰن سے روایت کی، کہ انہیں بنو عبد القیس کی
ایک عورت نے جس کا نام ام ابان بنتِ زارع تھا، اپنے دادا زارع بن عامر سے روایت سنائی کہ وہ حضور اکرم کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے اپنے اخیافی بھائی کے ساتھ،
جس کا نام مطر بن ہلال تھا، روانہ ہوئے، تا آنکہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں پہنچ گئے۔ پھر انہوں نے حدیث بیان کی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے
اس کا ذکر کیا ہے۔
ابوداؤد طباسی نے مطر سے انہوں نے امام ابان سے، انہوں نے دادا سے روایت کی کہ ان کے دادا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے گھر سے نکلے۔ ان کے ساتھ
ان کا ایک دیوانہ بیٹا تھا جسے وہ حضور کے پاس دعا کے لیے لائے تھے۔